کراچی عمران خان کی قیادت میں بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

  • September 6, 2020, 3:12 pm
  • Business News
  • 218 Views

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی عمران خان کی قیادت میں بدلنے جا رہا ہے اگر سندھ حکومت نے وزیر اعظم کےپیکج کا درست استعمال کیاتولوگوں کی حالت بدل جائے گی۔

لاہور ریلویز کے 2 افسران کی ریٹائرمنٹ پر اعشائیہ میں شرکت کے موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے انسان کی خدمت کا سب سے بہترین ادارہ ہے، 2020 ریلوےکی تاریخ میں تبدیلی سال ہے ایم ایل ون پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بننےجارہاہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کا آدھا ہیڈ کوارٹر کراچی شفٹ ہونا ضروری ہے،مانتا ہوں ابھی تک ریلوےمیں زیادہ ڈلیور نہیں کرپائے تاہم پاکستان میں ریلوےکی زمین کو آرگنائز کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور مرکز مل کرچلیں تولوگ سکھ کاسانس لیں گے، کراچی عمران خان کی قیادت میں بدلنے جا رہا ہے اگر سندھ حکومت نےوزیر اعظم کےپیکج کا درست استعمال کیاتولوگوں کی حالت بدل جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کیساتھ وزیر اعلی سندھ اور گورنر اکٹھےبیٹھےتھےکراچی کیلئے1100 ارب کا پیکج بہت تاریخی ہے۔