تعلیمی ادارے اکتوبر تک بند رہنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ شفقت محمود

  • September 5, 2020, 9:25 pm
  • Education News
  • 261 Views

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے اکتوبر تک بند رہنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7ستمبر کوہونے والے اجلاس میں سکولز کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جعلی اکائونٹ سے میرے نام سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ سکولزاکتوبر تک بند رہیں گے ، 15 ستمبر کو سکولز کھولنے کاحتمی فیصلہ7 ستمبر کو وزارت تعلیم کرے گی۔