سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق

  • September 5, 2020, 9:20 pm
  • World News
  • 210 Views

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کی کمسن بچی شامل ہے، حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیوز رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رائے شاہ زمان کھرل کے نام سے ہوئی ہے، رائے شاہ زمان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور تین بچے بھی حادثے کا شکار ہوئے جن میں سے 2 بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثے میں رائے شاہ زمان کھرل، ان کی اہلیہ اور ننھی بیٹی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رائے شاہ زمان کھرل گزشتہ چوبیس سال سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم تھے۔ بتایا گیا ہے کہ رائے شاہ زمان اپنی فیملی کے ساتھ نواحی گاؤں سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں بدترین ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔ ٹریک حادثے میں سعودی اور یمنی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ زمان کھرل اور ان کے اہل خانہ کی میتیں پاکستان پہنچانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔