ملک بھر کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کا طریقہ کار تبدیل

  • September 4, 2020, 3:47 pm
  • Education News
  • 278 Views

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کا طریقہ کار تبدیل کردیا۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایف ایس سی پری میڈیکل یا اس کے مساوی تعلیم کے حامل طلبا انٹری ٹیسٹ میں بیٹھ سکیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ میٹرک کے 10 فیصد اور انٹر کے 40 فیصد نمبرہوں گے جب کہ انٹری ٹیسٹ کے نمبر 50 فیصد ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے لیے پاسنگ مارکس 60 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد کردیے گئے ہیں، انٹر امتحانات میں 65 فیصد نمبر لینے والے طلبا میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے لینے کے اہل ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز اپنے ہی صوبے کے طلبا کو داخلہ دینے کے پابند ہوں گے جب کہ دوسرے ملک کی شہریت یا دوہری شہریت کے حامل اور بیرون ملک مقیم طلبا داخلے کے اہل ہوں گے۔