لاڑکانہ کے قریب پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو عدالت آتے ہوئے قتل کردیا گیا

  • September 2, 2020, 12:09 pm
  • National News
  • 164 Views

لاڑکانہ کے قریب پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو عدالت آتے ہوئے قتل کردیا گیا۔مقتول جوڑے نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اوردونوں سیشن کورٹ قمبر میں تحفظ کی درخواست دینے کیلئے آرہے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار تین ملزمان نے زینت اور اس کے شوہر اللہ بخش قمبرکو وگن روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں افراد پر فائرنگ زینت کے رشتے داروں نے کی ہے۔