سرگودھا: اکیڈمی مالک اوراس کے دوست کی طالبعلم کے ساتھ زیادتی، پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

  • September 2, 2020, 12:08 pm
  • National News
  • 188 Views

سرگودھا کے قصبہ فاروقہ میں اکیڈمی مالک اور ساتھی نے مسلح کے پہرہ میں اسلحہ کے زور پر طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بنا کر ڈیڈھ سال اپنا کھیل جاری رکھ کر رقم کا تقاضا پورا نہ ہونے پر ویڈیو وائرل کر دی پولیس نے گرفتار کر کے ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ فاروقہ کی بستی بلوچاں کے محمد اسلم کا 15 سالہ بیٹا مدثر اسلم علاقہ کے عامر وحید کی اکیڈمی میں زیر تعلیم رہا جس نے ڈیڈھ سال قبل اسلحہ سے مسلح ساتھیوں کے پہرہ میں گن پوائنٹ پر طالب علم کو قابو کر کے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تو اس کے ساتھی محمد نواز نے بھی بدفعلی کا ارتکاب کیا اور ویڈیو بنا کر طالب علم کوبلیک میل کر کے کئی بار جنسی زیادتی کا کھیل جاری رکھا تو طالب علم کالج بند ہونے کے باعث روزگار کے لئے سیالکوٹ چلا گیا جہاں سے اسے بلوا کر نہ صرف ہوس پوری کی بلکے دس ہزار کا تقاضا کر دیا جو رقم ادا کئے بغیر واپس گیا تو دونوں ساتھیوں نے ویڈیو وائرل کر دی تو طالب علم نے بھی اہل خانہ کو ان کی ہاتھیوں بلیک میل ہو کر زیادتی کو برداشت کرنے سے آگاہ کر دیا۔
جس پر پولیس چوکی فاروقہ نے مرکزی کردار کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے تھانہ ترکھانوالہ میں طالب علم مدثر اسلم کے والد محمد اسلم کی مدعیت میں اکیڈمی کے عامر وحید اس کے ساتھی دو بھائیوں محمد نواز، محمدفیاض،اور باقر کے خلاف زیر دفعہ 377/114/ 292C ت پ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔