شہری کی زندگی بھر کی جمع پونجی بارش کے پانی کے باعث برباد

  • September 2, 2020, 12:07 pm
  • National News
  • 164 Views

شہر قائد میں بارش کے پانی نے جہاں کئی زندگیاں نگل لیں وہیں لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں نجی بینک کے لاکرز میں رکھی شہری کی زندگی بھر کی جمع پونجی بارش کے پانی کے باعث برباد ہوگئی۔
شہری نے بتایاکہ لاکرز بیسمنٹ میں ہونے کی وجہ سے ان میں پانی بھر گیا، لاکرز میں سیونگ سرٹیفکیٹ اور کروڑوں روپے کے کاغذات رکھے ہوئے تھے۔شہری نے بتایا کہ جب وہ بینک پہنچے تو پتا چلا کہ قیمتی کاغذات سمیت سب چیزیں پانی میں ڈوبی ہیں جبکہ بینک انتظامیہ کی جانب سے واقعے سے آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔