چار سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، چچا زاد بھائی گرفتار

  • September 1, 2020, 1:04 pm
  • National News
  • 144 Views

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 4 سالہ معصوم بچی کو زیاددتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ تھانہ علی پور چٹھہ کے علاقے سے صبح لاپتا ہونے والی چار سالہ بچی کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کی نعش برآمد کرلی گئی، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چار سالہ ماہین صبح سے لاپتہ تھی جس کو ہر جگہ تلاش کیا گیا لیکن کو پتہ نہ چل سکا بعد ازاں بچی کی نعش مسجد کے بیت الخلا سے برآمد ہوئی۔

معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان یوسف بچی کا چچازاد بھائی ہے اور ملزم نے بچی سے مبینہ زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا۔

کمسن بچی کی نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کر دی پولیس کے مطابق ملزم رضوان یوسف کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بچی سے زیادتی کا نوٹس وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لیا تھا۔ جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کو چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا۔