نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے بہت بے چین ہیں ، مریم نواز

  • September 1, 2020, 1:01 pm
  • Political News
  • 136 Views

اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے بہت بے چین ہیں، ان کا لندن میں علاج چل رہا ہے ، میری ضد ہو گی کہ جب تک علاج نہیں ہو جاتا نوازشریف واپس نہ آئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ہائی کورٹ کےباہرمیڈیاسےبات چیت کرتے ہوئے کہاہم نواز شریف کی ہدایت پر عمل کریں گے ، میاں نواز شریف کا لندن میں علاج چل رہا ہے، میری ضد ہو گی کہ جب تک علاج نہیں ہو جاتا نوازشریف واپس نہ آئیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے بہت بے چین ہیں، ہمیں اب اپنانہیں سوچنابلکہ پاکستان کاسوچناچاہیے، ملک مزید نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت جانتی ہوں، یقین سےکہہ سکتی ہوں وہ ان حالات میں ملک سے دور نہیں رہیں گے ، میاں صاحب کا علاج چل رہاہے، کورونا کی وجہ سےتاخیر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اےپی سی میں پتہ چل جائےگا کہ سب ایک پیج پرہیں یانہیں، وقت کی ضرورت ہےکہ تمام جماعتیں ملک کےلیےایک پیج پرآئیں، کوئی نہیں چاہے گا کہ اس عمر میں اپنے ملک سے دور رہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ میرانہیں خیال میاں صاحب اےپی سی میں جانے سےمنع کریں گے، مکافات عمل تو شروع ہونا ہی تھا، ہر چیز کا اپناوقت ہے، میں نےتوسوچا تھا حکومت اتنانیچے آنے میں 5سال لے گی، حکومت نےجونقصان 5سال میں کرنا تھا وہ 2سال میں ہی کربیٹھی۔