کوئٹہ سے اغوا ہونے والی بچی کے اہل خانہ کا احتجاج

  • September 1, 2020, 12:56 pm
  • Breaking News
  • 192 Views

چوبیس اگست کو کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ ریلوے کالونی سے لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی کے اغواء کا معمہ حل نہ ہوسکا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماء کو موصول ہوگئی جس میں واضح طور پر ملزم کو سائیکل پر بچی کو اغواء کرنے کے بعد ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لاریب کے اغوا کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بچی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

مغوی بچی کے والد غلام رسول کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میری بچی کی بازیابی کے کچھ کریں۔

اہل علاقہ کہتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

علاقے کے سابق ناظم محمد جاوید نے کہا کہ عوام کو چوروں اور ڈاکووں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے۔ آئے دن علاقے میں چوری ڈکیتی اور دوسرے واقعات ہورہے ہیں۔

مغوی بچی کے لواحقین نے چوبیس گھنٹوں کے دوران بازیابی نہ ہونے کی صورت میں وزیراعلی اور گورنر ہاوس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا۔