سرداریارمحمدرنداوران کے صاحبزادے کو قتل کیس میں بری کردیاگیا

  • September 1, 2020, 12:49 pm
  • National News
  • 130 Views

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹو سریاب کوئٹہ امین اللہ کاسی نے قتل کے مقدمے میں نامزد صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور ان کے صاحبزادے کو عدم ثبوت اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیدیا۔ پیر کے روز رند قبیلے کے سربراہ، صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور ان کے صاحب زادے سردار خان رند کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ کی سماعت ہوئی۔سردار یار محمد رند کی طرف سے ان کے وکیل شمس الرحمن رند ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔سماعت کے دوران عدالت کے جج نے سردار یار محمد رند اور ان کے صاحب زادے کو عدم ثبوت اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنا دیا۔ واضح رہے کہ سال 2010 میں صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور ان کے صاحب زادے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 2010 میں سردار یار محمد رند اور ان کے صاحب زادے کے خلاف عبدالجبار نامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جس میں محمد نواز جتوئی اور بچے کی قتل جبکہ سعد اللہ اور عبدالجبار کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔