بولان ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر کوئٹہ کے رہائشی دو بھائی جاں بحق ہوگئے

  • September 1, 2020, 12:44 pm
  • Breaking News
  • 229 Views

ڈھاڈر: بولان ندی میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا تفصیلات کے مطابق بولان کی خون خوار ندی نے اپنی بے رحمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے دو بھائی۔محمدعلی اور عبدالمنیر ولد شہزاد احمد قوم شاہوانی سکنہ علمبردار روڈ کوئٹہ کو موت کی آغوش میں پہنچا دیا دونوں بھائی بولان ندی پنجرہ پل کے قریب نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے جنکی نعشوں کو مقامی لیویز نے گہرے پانی سے نکال کر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔