سراج رئیسانی پرخود کش دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

  • September 1, 2020, 12:27 pm
  • Breaking News
  • 246 Views

کوئٹہ: سراج رئیسانی پر ہونے والے خود کش دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروئی کی، سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے فائرنگ ہوئی جس پر جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق جوابی فائرنگ میں مارے جانے والا دہشت گرد شہید نواب زادہ سراج رئیسانی پر ہونے والے خود کش دھماکے میں ملوث تھا اور یہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا جب کہ ملزم دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔