رابی پیرزادہ نے ’ارطغرل غازی‘ کی پینٹنگ تیار کرلی

  • August 31, 2020, 2:47 pm
  • Entertainment News
  • 220 Views

شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی رابی پیرزادہ نے حال ہی میں شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل کی پینٹنگ بنالی۔

رابی پیرزادہ ٹوئٹر پر کافی فعال نظر آتی ہیں اور وہ آئے روز اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز بھی شیئر کرتی ہیں۔


اب حال ہی میں رابی پیرزادہ نے اپنی چند پینٹنگز کی تصاویر شئیر کی ہیں جن میں سے ایک ’ارطغرل غازی‘ کی بھی پینٹنگ ہے۔

رابی پیرزادہ کی پینٹنگ میں دیکھا جا سکتا ہے ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے انگین آلتان گھوڑے پر سوار ہیں۔

انہوں نے اپنی پینٹنگز شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ ’میرا آرٹ پہلی دفعہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا، واپس جا کر مجھے ایک خاص تھیم پر کام کرنا ہے، جو ہےکشمیر‘۔

رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’آپ میں سے جو لوگ میرا ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں ان کے لیے بہت سی دعائیں‘۔