پاکستان کی سوئیڈن اور ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت

  • August 31, 2020, 11:04 am
  • National News
  • 128 Views

اسلام آباد:پاکستان نے سوئیڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات کسی بھی مذہب کی روح کیخلاف ہیں، آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام یقینی بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مذہبی عقائد کا احترام عالمی امن اور خوشحالی کیلئے اہم ہے۔