محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

  • August 31, 2020, 10:33 am
  • Weather News
  • 157 Views

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں گزشتہ رات بارش یا بوندا باندی نہیں ہوئی البتہ آج شام یا رات معتدل اور کہیں تیزبارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا زیادہ تر اثر مشرقی اور وسطی سندھ پرہے جبکہ سندھ کے بعد ہواؤں کا رخ جنوبی پنجاب اورشمال کی جانب ہو گا جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور ٹھٹھہ میں بادل جم کر برسے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی علاقوں کی بجلی بھی معطل ہوگئی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پاکپتن، سیالکوٹ، چیچہ وطنی، جہلم اور نکیال آزاد کشمیر سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔