حکومتِ سندھ نے کراچی سمیت 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا

  • August 29, 2020, 8:36 pm
  • Breaking News
  • 162 Views

کراچی: بارش کی تباہ کاریوں کے باعث صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

ریلیف کمشنر کی جانب جاری ہونے والے باضابطہ نوٹفیکشن کے مطابق کراچی کے تمام 6 اضلاع، حیدرآباد دادو، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹیاری،جامشورو، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص ، عمرکوٹ، تھرپارکر اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے جبکہ شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ اضلاع کو بھی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے باعث آفت زدہ قرار دیاگیا ہے۔

نوٹفیکشن کے مطابق آفت زدہ قرار دئیے گئے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا سروے کریں گے۔ سروے کےبعد آفت زدہ قرار دئیے گئے اضلاع کےمتاثرین کےنقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔