بھارت کی وہ غلطی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین نے لداخ پر قبضہ جما لیا

  • August 29, 2020, 8:20 pm
  • World News
  • 124 Views

چین نے بھارت کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لداخ پر قبضہ حاصل کیا۔جنگ اخبار کے مطابق لداخ کی وادی گلوان میں چین نے بھارت کی انٹیلی جنس کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔چین نے بھارتی سرحدوں کے قریب فوجی مشقیں شروع کیں اور بعدازاں فوج لداخ میں بھیج دی۔بھارت کو اس موقع پر چینی افواج کی کڑی نگرانی کی ضرورت تھی جس میں وہ ناکام رہا۔
بھارتی ایجنسیوں نے فروری اور مارچ میں لداخ کی مشکوک نقل و حرکت کی رپورٹ کی تھی۔مگر وہ رپورٹ ایمرجنسی نوعیت کی نہیں تھیں،جس سے چینی افواج نے فائدہ اٹھا کر بھارت کی سرحدی پٹرول پوسٹس کاٹ دیں اور پہاڑی علاقوں کو جوڑنے والی اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا یہاں تک کہ جب تک بھارتی افواج کو درست انٹیلی جنس معلومات ملتی چینی افواج کام دکھا چکی تھیں۔
خیال رہے کہ لداخ کے علاقے میں بھارت کو چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شکست کے بعد بھارت کی جانب سے یہ بھی کوشش کی جا رہی تھی کہ وہ کسی طرح اپنے شہریوں کا دھیان لداخ سے ہٹا کر پاکستان کی طرف کر دے، لیکن اسے ابھی تک اس میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نریندر مودی نے لداخ کا دورہ بھی کیا تھا لیکن وہ بھی بھارت کے لئے ایک ناکامی ثابت ہوا تھا کیونکہ اس میں مودی کھل کر چین کا نام تک نہیں لے سکا تھا، تا ہم ان تمام واقعات کے بعد نریندر مودی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے چینی فوج 2 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئیں۔
دوسری جانب ہ یوایس ورلڈ نیوز اینڈورلڈ رپورٹ میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ چین لداخ پر اس لیے نظر رکھے ہوئے ہے کہ چین کو سی پیک کے تحت پاکستان تک رسائی کیلئے یہاں سے بہترین راستہ ملتا ہے۔ چین لداخ میں بھارتی فوج کی موجودگی کو سی پیک کیلئے خطرہ سمجھتا ہے۔اس لیے چین نے لداخ کے پہاڑی سلسلے پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کیلئے منصوبہ بنایا ہے۔یوں اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ چین کا لداخ پر کنٹرول سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔