معروف گلوکار شفاءاللہ خان روکھڑی انتقال کر گئے

  • August 29, 2020, 8:09 pm
  • National News
  • 118 Views

معروف گلوکار شفاءاللہ خان روکھڑی انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار شفاءاللہ خان روکھڑی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔شفاءاللہ خان روکھڑی کے گیت دنیا بھر میں سنے جاتے ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔خاص طور پاکستان میں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
شفاءاللہ خان روکھڑی کے انتقال کی خبر ان کے مداحوں کے لیے ایک صدمہ ثابت ہوئی ہے۔ شفاءاللہ خان روکھڑی کے یوٹیوب پر 1.78 ملین سبسکرائبرز ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سرائیکی سے محبت کرنے والے لوگوں میں کس قدر مقبول تھے۔ شفاءاللہ خان روکھڑی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ شفاءاللہ انتقال کر گئے ہیں لیکن ان کی آواز ہمیشہ رہے گی۔
مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شفاءاللہ خان روکھڑی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔شفاءاللہ خان روکھڑی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔شفاءاللہ خان روکھڑی کے صاحبزادے ذیشان خان روکھڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بابا جان شفا الّلہ خان روکھڑی وفات پاگئے ہیں۔ الّلہ تعالی میرے بابا جان کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنازہ آج شام 9 بجے میانوالی اسٹیڈیم میں ہو گا