ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

  • August 28, 2020, 10:00 pm
  • Entertainment News
  • 202 Views

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اُن کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو وہ خوشخبری سنادی جس کا اُن کے مداح بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے انوشکا کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوشخبری سنائی۔

مایہ ناز بھارتی بلے باز نے جو تصویر شیئر کی اُسے دیکھ کر واضح لگ رہا ہے کہ اُن کی اہلیہ اُمید ہے ہیں۔ کوہلی نے کیپشن میں لکھا کہ 'اور پھر ہم دو سے تین ہوجائیں گے'۔



اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ اُن کے پہلے بچے کی پیدائش جنوری 2021 میں متوقع ہے۔

دوسری جانب انوشکا شرما نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے اس خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔



واضح رہے کہ ویرات اور انوشکا 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔