دو ہندو لڑکیوں کو پال کر شادی کروانے پر بھارتی مسلمان کی تعریفیں ہونے لگیں

  • August 28, 2020, 9:53 pm
  • World News
  • 202 Views

بھارت میں ایک مسلمان شہری نے2ہندو لڑکیوں کو پڑھانے کے بعد ان کی شادی کروادی، تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو ہر کوئی داد دیے بغیر نہ رہ سکا۔تفصیلات کے مطابق تصویر میں دیکھا گیا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں بھابھانی پٹھان نے 2 یتیم ہندو بہنوں کو گود لیا تو بھابھانی نے ان بچیوں کی نہ صرف بہترین طور سے پرورش کی بلکہ انہیں تعلیم بھی دلوائی جبکہ 3روز قبل بھابھانی پٹھان نے اپنی ہندو لے پالک بیٹیوں کی اپنے خرچے پر شادی بھی کی جہاں دونوں لڑکیوں کی شادی ہندو رسوم و رواج کے مطابق ہوئی تو دوسری طرف شادی کی تصاویر سامنے آنے پر مسلمان شخص کے اس رویے کو پورے بھارت میں خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے۔



یاد رہے کہ بھارت میں ایک طرف جہاں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہورہا ہے تودوسری طرف بعض مسلمان اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں، بھارت میں کئی بار ایسا ہوا ہے کہ مسلمانوں نے انسانیت کی وہ مثالیں قائم کی ہیں کہ ان سے نفرت کرنے والے لوگوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔
جبکہ مودی سرکاری کی بھارتی پولیس انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرتی نظر آتی ہے جوکہ مشتعل ہندو گروہوں کا ساتھ دے کر مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن بنائے ہوئے ہے جہاں حال ہی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے نتیجے میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات میں 53افراد جان سے گئے تھے جبکہ 5سو سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے، جہاں ہندو انتہاپسند تنظیموں کے کارکنوں نے اس دوران مسلمانوں کے قتل عام کے علاوہ ان کے گھروں، دکانوں اور دیگر املاک کو نذر آتش کر دیا تھا جبکہ مساجد کی بھی بڑے پیمانے پر بے حرمتی کی گئی تھی۔