ستمبر15 کو تعلیمی ادارے مشاورت سے کھولے جائیں گے، عمران خان

  • August 28, 2020, 9:51 pm
  • Education News
  • 198 Views

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 15ستمبر کو تعلیمی ادارے مشاورت سے کھولے جائیں گے ، کورونا کا خطرہ ابھی موجود ہے ، پوری قوم کا تعاون درکار ہے، ٹیسٹنگ حکمت عملی، مائیکرواسمارٹ لا ک ڈاؤن جیسے مئوثر اقدامات کی بدولت کورونا کیسز میں واضح کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں محرم کے دوران کورونا کی صورتحال ، ٹیسٹنگ ، ٹریکنگ، اور قرنطینہ حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے روڈ میپ کا جائزلیا گیا۔ اندرون ملک ہوائی سفر سے متعلق ہیلتھ پروٹوکولز کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسکولز کھولنے کیلئے ایس اوپیز اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بریفنگ دی کہ وبائی مرض پر قابو پانے حفاظتی اصولوں کو یقینی بنایا جائے۔

مجالس کے داخلی راستوں پر ماسک، سینی ٹائزر اور اسکینرز کو یقینی بنایا جائے۔ ایس او پیز کے ساتھ سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی سے کورونا صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ عوام کے تعاون سے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا 15ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے مشاورت کے ساتھ انتظامات کیے جائیں۔
مذہبی رہنماؤں کا کورونا کیخلاف تعاون قابل تحسین ہے۔این سی اوسی ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، صوبائی حکومتیں اور میڈیکل سٹاف کا تعاون قابل تحسین ہے، سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیسٹنگ حکمت عملی، مائیکرواسمارٹ لا ک ڈاؤن جیسے مئوثر اقدامات کی بدولت کورونا کیسز میں واضح کمی ہوئی۔ کورونا کا خطرہ ابھی موجود ہے ، پوری قوم کا تعاون درکار ہے۔