چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مختلف شعبوں میں اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کردیا

  • August 28, 2020, 12:56 pm
  • National News
  • 134 Views

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مختلف شعبوں میں اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تھر بلاک ون کے لیے گیارہ سو سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا کئے گئے ہیں،مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔


چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کے تحت مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، مقامی و دیگر افراد ویب سائٹس پر باضابطہ اپلائی کرے۔واضح رہے جکہ رواں ماہ کے آغاز پر حکومت نے سی پیک کے تحت نوجوان کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا تھا۔