عروہ حسین حکومت پر تنقید کرنے والوں پر برہم

  • August 28, 2020, 10:56 am
  • National News
  • 105 Views

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ عروہ حسین نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر ہی برہمی کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ یہ بات درست ہے کہ حکومت کی کراچی جیسے بڑے شہر کی پرواہ نہیں لیکن کیا ہمیں ہے؟



انہوں نے لکھا کہ ہم حکومت کا انتظار کئے بغیر خود ہی اپنی کالونی کی صفائی کرسکتے ہیں، اداکارہ نے لکھا کہ حکومت کے پاس جادوئی چھڑی نہیں ہے کہ وہ ہمارا گرایا ہوا کچرا صاف کرے۔

عروہ حسین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہی ہیں جنہوں نے حکومت کا ہر معاملے میں ساتھ دینا ہوتا ہے، ہم میں سے کتنے لوگ ایسا کرنے کیلئے تیار ہیں؟



انہوں نے لکھا کہ سب کچھ گورنمنٹ کا کام نہیں ہوتا، خود بھی کچھ سوچیں صرف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا۔