ماں نے 4 سالہ بیٹی کو بچانے کیلئے بے دردی سے اس کا گلا کاٹ کے مار ڈالا

  • August 27, 2020, 1:26 pm
  • World News
  • 198 Views

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شہر فورٹ ورتھ میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس کے مطابق ایک ماں نے اپنی بیٹی کو اس کے ساتھ کچھ برا ہو جانے کے ڈر سے مار ڈالا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون نے اپنی چار سالہ بیٹی کا گلا کاٹ کر اس کی جان لے لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹل لیوینڈوسکی نامی 34 سالہ خاتون نے منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 35 منٹ پر 911 پر کال کی اور بتایا کہ اس کی 4 سالہ بچی لاپتا ہے، تاہم اس سے متعلق جب آپریٹر نے مزید تفصیلات پوچھیں تو خاتون نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کو باندھ کر گھر کے پچھواڑے کوڑا دان میں پھینکنے سے پہلے اس کا گلا کاٹا تھا۔

خاتون کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ اس نے اپنی بچی کو اس لیے قتل کر ڈالا کہ اس کے ساتھ کہیں کچھ برا نہ ہو جائے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون نے اپنے دعوے سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ خاتون کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اب تک کی کارروائی کے مطابق خاتون کے گھر میں 1 سال کا ننھا بچہ بھی موجود تھا جسے اب ریاستی سرپرستی میں لے لیا گیا ہے۔