پی ٹی آئی کے 2 سالہ دور حکومت میں ڈالر کتنا بڑھا؟

  • August 26, 2020, 3:32 pm
  • Featured
  • 220 Views

پی ٹی آئی حکومت کے 2 سالہ دور میں ڈالر 44 روپے مہنگا ہوا جس کی وجہ سے مہنگائی میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

موجودہ حکومت کے 2 سال، کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا۔ ان 2 سالوں کے دوران نہ صرف آٹا، دودھ، چینی اور دال مہنگی ہوئی بلکہ سبزی اور پھلوں کے دام بھی بڑھ گئے۔

آٹا 68 سے 70 روپے اور چینی 95 سے 100 روپے کلو تک جا پہنچی، تازہ دودھ 120 روپے لیٹر ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 سال کے دوران ڈالر 124 روپے سے بڑھ کر 168 روپے پر پہنچ گیا ہے اور اسی وجہ سے متعدد اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

مہنگائی کے ستائے عوام وزیراعظم سے ریلیف کی درخواست کر رہے ہیں، شہری کہتے ہیں کہ کھانے پینے کی اشیاء سستی ہوں گی تو انہیں سُکھ کا سانس ملے گا۔