پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کا نیا معیار طے کرلیا گیا

  • August 26, 2020, 11:40 am
  • Business News
  • 182 Views

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کا معیار طے کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لکھا کہ ایک ماہ میں گاڑیوں کا ابتدائی معیار کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے اندازے سے یہ بہت مشکل کام تھا اور اس میں بہت رکاوٹیں بھی ڈالی گئیں لیکن میں جو ٹھان لیتا ہوں وہ کر کے رہتا ہوں۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے ایک فالوور نے لکھا تھا کہ چوہدری صاحب! باقی تو آپ نے کافی اچھے اقدامات اٹھائے مختلف ٹیکنالوجیز میں لیکن پاکستان میں کار مافیا 10-15 لاکھ میں ٹین ڈبہ ہی تیار کر کے دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں چائنا کی خدمات کیوں حاصل نہیں کی جاتیں جبکہ مناسب قیمت فائٹر جیٹ میں بھی ہمیں چائنہ تیار کر کے دے رہا ہے۔