دودھ کی قیمتوں میں 15روپے اضافہ، فی کلو 115روپے مقرر

  • August 26, 2020, 11:29 am
  • National News
  • 138 Views

کوئٹہ: کوئٹہ میں دودھ کے سرکاری ریٹ میں فی کلو 15 روپے اضافہ،دودھ کا نیا سرکاری ریٹ 115 روپے فی کلو مقررکردیا گیا،دودھ فروشوں نے چند روز قبل دودھ کے ازخود ریٹ 120 روپے لیٹر اور دھی کے ریٹ140 کلو مقر کرلئے تھے،کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے چند ماہ قبل شہر میں دودھ کے ریٹ سو روپے لیٹر اور دھی کا ریٹ 110روپے کلو مقرر کیا تھا مگر پندرہ روز قبل شہر کے دودھ فروشوں نیازخود دودھ کا نرخ 120 لیٹر جبکہ دھی کے نرخ 140روپے کلو مقررکرلئے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس نے دودھ کا نیا نرخنامہ جاری کردیاجس کے مطابق ڈیری فارم مالکان دودھ فی لیٹر ایک سو سات روپے فروخت کریں گے،جبکہ دوکاندار فی لیٹر دودھ ایک سو پندرہ روپے فروخت کرنے کے پابند ہوں گے۔