پاکستان نے سعودی کی بڑی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا موقع گنوا دیا

  • August 25, 2020, 1:37 pm
  • Business News
  • 156 Views

پاکستان نے سعودی کی بڑی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا موقع گنوا دیا ۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان 36 ماہ کے لیے ادھار تیل فراہمی کی سعودی پیشکش سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔ سعودی عرب نے پاکستان کو ہر ماہ 27 کروڑ ڈالر ادھار تیل کی پیشکش کی۔دستاویز کے مطابق پاکستان 12 ماہ میں صرف 76.8 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل حاصل کر سکا۔
اس سال 9 جولائی کو ادھار تیل کی سہولت کا پہلا سال ختم ہو گیا۔رواں مالی سال بھی پاکستان صرف ایک ارب ڈالر کے ادھار تیل کا خواہشمند ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ادھار تیل کہ سہولت کا اعلان نومبر 2018ء میں کیا گیا تھا۔سودی فرماں روا شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے فروری 2019ء میں دورہ پاکستان میں طے کیا۔جولائی 2019ء سے پاکستان کے لیے ادھار تیل کی سہولت کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی سہولت اسلامی ترقیاتی بینک کے ذریعے مل رہی تھی۔واضح رہے کہ اب سے کچھ روز قبل سعودی عرب نے پاکستان کو دیا گیا قرضہ واپس مانگا تو دونوں مممالک کے تعلقات کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔اسی حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تیل بند کیا ہے نہ ہی پیسے مانگے ہیں، پیر کے روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے پیسے واپس مانگے نہ ہی پٹرول بند کیاہے۔
اسرائیل سے متعلق بھی پاکستان اور سعودی عرب کا مئوقف ایک ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ابھی چین کے دورے سے لوٹا ہوں چین نے کشمیر پر واضح موقف اختیار کیا ہے،ہم سلامتی کونسل میں 55 سال کے بعد تین مرتبہ مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے میں معاونت پر چینی قیادت کے شکر گزار ہیں