اے این ایف کی کارروائی؛ 10 کلوگرام سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

  • August 25, 2020, 1:29 pm
  • National News
  • 152 Views

فیصل آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 کلوگرام سے زائد اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف کے مطابق کوٹ مومن موٹروے ٹول پلازہ کے قریب برآمد ہونے والی منشیات میں 10 کلوگرام سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس شامل ہے جب کہ ملزمان شاہد خان کوبھی گرفتارکرلیا گیا ہے جوسرگودھا کا رہائشی ہے۔
دوسری کارروائی بھی فیصل آباد کے علاقے پرانی چونگی ستیانہ روڈ نزد شیل پٹرول پمپ کے قریب کی گئی اورملزم محسن علی 2.4 کلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔