کورونا کے 33 نئےکیسز کی تشخیص، مریضوں کی مجموعی تعداد 12560ہوگئی

  • August 25, 2020, 12:20 pm
  • COVID-19
  • 260 Views

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 33 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 12560ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپور ٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبہے میں 444 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے 33 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نئے کیسز صوبے کے چھ اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے ساتھ ہی صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12560ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا سے متاثر 11460 متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں، اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 959 ہے، صوبے میں اب تک کورونا سے متاثرہ 141 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔