سیٹلائیٹ نے چین کے زیرآب فوجی اڈے کا پتا چلا لیا

  • August 24, 2020, 11:05 am
  • World News
  • 258 Views

اامریکا کے ایک مصنوعی سیارے نے چین کے ایک زیر زمین زیرآب فوجی اڈے کا پتا چلا کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ عجیب اتفاق ہے کہ سیٹلائٹ نے چین کے زیر زمین فوجی اڈے کی تصاویر اس وقت لیں جب ایک جوہری آبدوز جنوبی بحیرہ چین میں ایک جزیرے پر موجود اڈے کے اندر اتر رہی تھی۔اس نایاب منظر میں ایک چینی آبدوز کو بحیرہ جنوبی چین کے جزیرے ہینان پر زیر زمین اڈے کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پلاٹ لیبزامیجنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے مصنوعی سیارہ کے ذریعہ کھینچی گئی اس تصویر کو سب سے پہلے ریڈیو فری ایشیا کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شائع کیا گیا تھا اور اس پر ردعمل کی لہر دیکھنے میں آئی ۔
اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع کے سابق ملازم ڈریو تھامسن نے بتایا کہ اس طرح کی تصویر لینا واقعی اتفاقیہ ہے اور بہت کم ایسا ہوتا ہے۔

اگرچہ چینی زیر زمین اڈے کی موجودگی سراسر غیر معمولی ہے۔ تاہم سیٹلائٹ کا اس کی تصاویر لینا بھی غیر معمولی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ اس طرح اپنی فوجی تنصیبات کو چھپا دیتا ہے۔ آبدوزوں سے لے کر دور دراز کے علاقوں میں واقع میزائل سسٹم تک کو چین زیرزمین رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینیوں کو زیر زمین تنصیبات کی تعمیر کا زبردست تجربہ ہے۔
یہ ان کے اسٹریٹجک کلچر کا حصہ ہے۔جہاں تک آبدوز کی بات ہے تھامسن نے کہا کہ اڈے پر اس کی موجودگی چینی نیوی سے کوئی خاص اشارہ یا معلومات بھیجنا نہیں ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ان میں آبدوزوں کا ایک بڑا بیڑا ہے۔ ان کے معیار میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ زیر زمین تنصیبات کی مدد سے اس کی حفاظت کر سکتے ہیں۔