انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید10پیسے مہنگا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںمستحکم رہا

  • August 21, 2020, 11:55 am
  • Business News
  • 234 Views

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید10پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.30روپے سے بڑھ کر168.40روپے اور قیمت فروخت168.55روپے سے بڑھ کر168.60روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 168روپے اور قیمت فروخت168.50روپے پر بدستور برقرار رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.45روپے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید198.75روپے سے گھٹ کر197.30روپے اور قیمت فروخت200.75روپے سے گھٹ کر199.30روپے ہو گئی جبکہ 220روپے سے گھٹ کر218.75روپے اور قیمت فروخت222.50روپے سے گھٹ کر220.75روپے ہوگئی۔