کراچی میں ساتواں ضلع بنانے کی منظوری

  • August 20, 2020, 3:52 pm
  • National News
  • 161 Views

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں کراچی میں ساتواں ضلع بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ نیا ضلع، ضلع جنوبی اور غربی کے مختلف علاقوں پر مشتمل ہوگا۔

وزیر اعلٰی سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں انتظامیہ امور بہتر کرنے کیلئے نئے اضلاع بنانے پر غور ہوا۔ وزیر اعلٰی نے تمام اضلاع کی اسسٹمنٹ کے بعد نئے اضلاع کی قیام کی تجاویز کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی کا ضلع غربی 39 لاکھ 14 ہزار 757 نفوس پر مشتمل ہے، آبادی کے لحاظ سے یہ سندھ کا سب س بڑا ضلع ہے، جس میں کل سات سب ڈیویژنز ہیں۔ ان میں اورنگی، سائٹ، منگھوپیر بلدیہ ٹاون، مومن آباد، ہاربر اور ماڑی پور شامل ہیں۔

ان میں سے تین سب ڈویژنز سائٹ ماڑی پور اور ہابر پر مشتمل ضلع تشکیل دیا جائے، جس کیلئے کیماڑی ضلع کا نام تجویز کیا گیا۔

وزیر اعلٰی سندھ نے رائے دی کہ شہر کے دیگر اضلاع کے نام بھی تبدیل کرکے علاقوں کے نام پر رکھے جائیں اور ضلع جنوبی کو ضلع کراچی کے نام سے پکارا جائے۔ کابینہ کے چند اراکین نے ضلع خیر پور کو بھی دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز دی۔

کراچی کے ساتویں ضلع کا نام کیماڑی ہوگا جس میں سائٹ، بلدیہ ٹاؤن، ہاربر اور ماڑی پور کا علاقہ شامل ہوگا۔

نئے کیماڑی ضلعے میں منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ، اورنگی، مومن آباد کے علاقے بھی شامل ہوں گے۔