ریاستی ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

  • August 20, 2020, 1:17 pm
  • National News
  • 147 Views

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں،حیات بلوچ قتل کیس میں انصاف کا بول بالا ہو گا،حیات بلوچ قتل کے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا اور آئی جی ایف سی ساؤتھ نے مقتول کے خاندان کو یقین دلایا کہ ریاستی ادارےان کوانصاف ضرور فراہم کریں گے،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ضروری نہیں کہ کسی ادارے میں کوئی ایک فرد جرم کرے تو اس کاُ ذمہ دار حکومت یا ریاستی ادارے ہوں، حکومت کا کام ہے عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا اور مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانا، جس پر حکومت عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے اور اس کا واضع ثبوت یہ ہے کہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور آئی جی ایف سی ساؤتھ نے بھی مکمل تعاون کی یقین کروائی جس پر وہ داد کے مستحق ہیں، کیونکہ عوام کو انصاف کی فراہمی سے ہی معاشرے میں اتحاد و یکجہتی جنم لیتی ہے اور معاشرہ بہتری کی جانب راغب ہوتا ہے،صوبائی داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے فرائض احسن انداز میں سر انجام دے