کرہ ارض پر بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ، 54.4 درجہ سینٹی گریڈ

  • August 19, 2020, 2:12 pm
  • Weather News
  • 112 Views

کیلفورنیا: کرہ ارض پر اس وقت دنیا کا بلند ترین درجہ حرارت معلوم کیا گیا ہے جو انسانی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔

کیلیفورنیا کی مشہور ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں 130 فیرن ہائٹ جو 54.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے برابر ہے اور اس کی تصدیق امریکی موسمیاتی سروس نے بھی کردی ہے۔

اس وقت امریکا میں مغربی ساحلی (ویسٹ کوسٹ) کا علاقہ شدید گرمی کی لہر میں گرفتار ہے جس میں اس ہفتے مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور گرمی کا نیا ریکارڈ بھی اسی دوران دیکھا گیا ہے۔
بلند درجہ حرارت کے مزید ریکارڈ

اس سے قبل 2013 میں عین اسی علاقے میں 54 درجے سینٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی لئے ڈیتھ ویلی میں جگہ جگہ گرم اور خشک موسم سے خبردار کرنے والے بینر لگے ہیں۔ ڈیتھ ویلی کے بارے میں ایک دعویٰ یہ بھی کیا جاتا ہے کہ ایک صدی پہلے یہاں 56.6 درجے سینٹی گریڈ گرمی کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن موجودہ ماہرین اسے ایک غلطی قرار دیتے ہیں۔

اسی طرح 1931 میں تیونس میں 55 درجے سینٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا لیکن اس وقت افریقہ میں انفرااسٹرکچر موجود نہ تھا اور اسی بنا پر موجودہ عہد کے ماہرین اس پر بھی شک کا اظہار کررہے ہیں۔

اس وقت ایریزونا سے واشنگٹن تک امریکا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہہے جو اگلے دس دنوں تک برقرار رہے گی۔