لاہور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار دہشت گرد کے اہم انکشافات

  • August 19, 2020, 2:07 pm
  • Breaking News
  • 194 Views

لاہور: سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گزشتہ روز لاہور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار لیاقت خان نامی دہشت گرد نے دوران تفتیش بتایا کہ ہم نے پولیس لائیز کے باہردھماکہ کرنا تھا، اسٹیشن پر خود کش بمبار لڑکے کا انتظار کر رہا تھا لیکن گرفتار ہو گیا۔

دہشت گرد نے تفتیش میں بتیا کہ حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا اور17 سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے، دھماکے کا حکم مکرم خان عرف عمر خراسانی نے دیا۔

واضح رہے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس نے لاہور ریلوے اسٹیشن سے دہشت گرد کو خودکش جیکٹ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔