اسلام آباد سمیت پہاڑی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

  • August 19, 2020, 11:22 am
  • Weather News
  • 143 Views

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور صوبہ سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر جہلم میں48،مری 28، منڈی بہائوالدین 26، سیالکوٹ شہر میں15، ایئر پورٹ9،گجرات شہر میں8 اسلام آباد سیدپور میں45، ایئر پورٹ 32، بوکڑہ، گولڑہ 32، زیرو پوائنٹ 14، منگلا 43، راولپنڈی شمس آباد میں 32، چکلالہ 12کشمیر مظفرآباد کوٹلی میں15، گڑھی دوپٹہ 10، صوبہ سندھ چھورمیں38، بدین21،مٹھی 6،چھاچرو 3، اسلام کوٹ، ڈپلو 2 ،خیبر پختونخوا دیر لوئر میں29، کاکول25 ، بالاکوٹ 9، پٹن 3، سیدو شریف اورتخت بائی میں2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین میں 47، سبی ، چلاس اور دادومیں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔