آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا,جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا مشورہ

  • August 18, 2020, 3:18 pm
  • National News
  • 132 Views

لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے بھرپوراپوزیشن کاکرداراداکرنےکی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا حکومت کےساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے، آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا، مشترکہ حکمت عملی طےکریں گے۔

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو میں کہا رہبرکمیٹی کاجلداجلاس بلایاجائے، رہبرکمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری بیماری ،دورہونےسےکمیونیکیشن نہ ہونےسےمسائل پیدا ہو رہے ہیں ، جس پر فضل الرحمان نے کہا کہ ن لیگ کو اپنے بہت قریب سمجھتاہوں، اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کونیب کے ذریعے ڈرایا جارہا۔

مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو نیب پیشیاں نہ بھگتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کسی بھی پیشی پرکوئی بھی پارٹی رہنمانیب پیش نہ ہوں، پیشی سے انکار کیا جائے اور جیل بھرو تحریک شروع کی جائے۔

رابطے میں دونوں رہنماؤں میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔