پی ٹی آئی حکومت کو دو سال مکمل، مہنگائی میں نمایاں اضافہ

  • August 18, 2020, 3:12 pm
  • Featured
  • 168 Views

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے اور اس دوران مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے سستی اشیاء کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور حکومت کے 2 سال کے دوران مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 2 سال میں آٹے کی فی کلو اوسط قیمت میں 12 روپے اضافہ ہوا جس سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت میں 331 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ 2 سال میں چینی کی اوسط قیمت فی کلو 40 روپے بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 2 سال میں دال مسور 38 روپے، دال مونگ 115 روپے، دال ماش 95 روپے، دال چنا 19 روپے، چاول 13 روپے اور دودھ 17 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ چھوٹے گوشت کی قیمت میں184، بڑے گوشت کی قیمت میں 95 روپے اضافہ ہوا۔

2 سال کے اندر آلو کی قیمت ڈبل سے بھی زیادہ ہو گئی اور 2 سال میں 200 گرام چائے 26 اور دہی 17 روپے فی کلو مہنگی ہوا۔