محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا، ڈی آئی جی کوئٹہ

  • August 18, 2020, 10:32 am
  • National News
  • 106 Views

ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام تاجروں شہریوں اور اسٹیک ہولڈرز کو حسب روایت اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ، پولیس نے نہ صرف محرم الحرام بلکہ اس کے بعد تک کے ایام کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے علماء کرام،قاری اس موقع پر قاری عبدالرحمٰن نورزئی،علامہ شیخ جمعہ اسدی،ڈاکٹر عطا الرحمن،علامہ مقصود ڈومکی،آغا ہاشم موسوی،عصمت اللہ سالم، شیخ محمد موسیٰ، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا،جواد رفیع،قاسم حسینی ، مرزا طاہر ایڈوکیٹ مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں عبالررحیم کاکڑ، امرالدہن آغا،اللہ اللہ داد ترین۔ سیدقیوم آغا، ،سابق ناظم و کونسلر میر اسلم رند، سابق کونسلر محمد رضا و دیگر نےشرکت کی۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان، ایف سی کے بریگیڈیئرعرفان اور سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بحالی امن کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کی مشاورت سے جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے اس ضمن میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جامع حکمت عملی مرتب کر لی ہے علماء کرام تاجر تنظیموں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کو بحالی امن کے لیے ماضی کی طرح امسال بھی اپنا مذہبی روا داری اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ایک کو اپنا اہم کردار ادا کرنے ہوئے امن دشمن عناصر کی کمزور سازشوں کو اتحاد، اخوت کو مزید مضبوط کرتے ہوئے ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بلوچستان میں بحالی امن کے لیے ایف سی اور تمام اضلاع کی انتظامیہ بھی پولیس کے شانہ بشانہ رہے گی اور بحالی امن کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ایڈیشنل آئی جی پولیس نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران علماء کرام تاجر تنظیموں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے امن دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔