5 سالہ بچی کو ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پڑوسی نکلا

  • August 17, 2020, 12:41 pm
  • Breaking News
  • 170 Views

پولیس نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق بچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والا ملزم بچی کا پڑوسی ہے،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 18 سال ہے،اور تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ زیادتی کے بعد شناخت کے ڈر سے بچی کو قتل کر دیا تھا۔
ملزم بچی کی تلاش میں رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ تھا، ملزم کے کپڑے اور دیگر شواہد فرانزک لیب بھجوا دئیے گئے ہیں۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ 5 سال کی بچی کی لاش دو دن قبل ملی تھی، اس کی میڈیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی۔
گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ نوشہرہ میں انسانیت کا لبادہ اوڑھے شیطانی حیوانی درندے نے معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

نوشہرہ کے علاقے حمزہ رشکہ کی پانچ سالہ بچی گزشتہ روز گھر سے لاپتا ہوئی تھی۔ تلاش کرنے پر بچی کی بوری بند لاش مرغیوں کے فارم سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 5 بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ۔ نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ رسالپور میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واقعے کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ جنسی درندوں کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑ اجائے گا، سخت سزا دلوائیں گے۔
واضح رہے پسماندہ علاقے ہی نہیں پوش علاقوں کے مدارس، تعلیمی ادارے یا پھر عام گلی محلوں میں بچوں، لڑکیوں کے ساتھ زیادتی باالجبر اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ خیبرپختونخواہ کے علاقے یکہ توت میں پیش آیا ہے۔ جہاں ہر ایک مدرسے میں نامعلوم ملزمان نے 11 سالہ طالبعلم کو مبینہ تشدد کر کے قتل کردیا ہے۔قتل کے بعد بچے کی لاش کو گلے میں رسی ڈال کر چھت سے لٹکا دیا گیا۔ پولیس نے مدرسے کے پیش امام سمیت چار افراد سے پوچھ گچھ کی تو اس میں پولیس کو بچے کی خودکشی کا نہیں بلکہ قتل کرنے کا شبہ ہوا۔ پولیس نے چاروں افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔