کورونا وائرس ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 10 اموات اور 753 کیسز سامنے آ گئے

  • August 13, 2020, 1:49 pm
  • COVID-19
  • 217 Views

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 753 نئے کیسزاورمزید 10 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ سیکیورٹی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 753 نئے کیسز اور10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار674 تک پہنچ گئی تاہم مجموعی اموات کی تعداد 6139 ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 64 ہزار 060 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار929، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار865 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34947 ، بلوچستان میں تعداد 12044، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15323، ا?زاد جموں و کشمیر2164 اورگلگت میں 2402 ہو گئی۔
اموات

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ سندھ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 2297 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 2179، کے پی کے میں 1235، اسلام آباد میں 173، گلگت بلتستان میں 58 ، بلوچستان میں 138 اور آزاد کشمیر میں 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار221 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 22 لاکھ 5 ہزار664 ٹیسٹ ہو چکے، ملک بھرکے ہسپتالوں میں 144 مریض وینٹی لیٹرپرہیں، ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں، ملک بھر میں 735ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار 341 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔