کوئٹہ میں دکان پر دستی بم حملے سے بچہ جاں بحق؛ 6 زخمی

  • August 13, 2020, 1:48 pm
  • Breaking News
  • 208 Views

کوئٹہ: کوئٹہ کے بروری روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کے دکان پر دستی بم حملہ کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بروری کے علاقے مائیکرو کے قریب واقع جنرل اسٹور میں مقامی لوگ خریداری کر رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔