بلوچستان، سیلابی ریلے سے متاثرہ گیس پائپ لائن 6 روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی

  • August 13, 2020, 1:47 pm
  • Breaking News
  • 180 Views

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بی بی نانی میں سیلابی ریلے سے متاثرہ گیس پائپ لائن 6 روز بعد بھی بحال نہیں ہوسکیں، جس سے کوئٹہ کو جزوی اور مستونگ، پشین اور زیارت کو سوئی گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے۔

بی بی نانی کے قریب سوئی گیس کے متاثرہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت اور بحالی ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی ہے، متاثرہ لائنوں سے منسلک کوئٹہ کو جزوی اور پشین، مستونگ اور قلات کو گیس کی مکمل فراہمی معطل ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث بولان کےعلاقے میں کندلانی اور بی بی نانی میں تین پائپ لائنیں متاثر ہوئی تھیں۔

کندلانی میں متاثرہ پائپ لائن کا کام دو روز قبل مکمل کرلیا گیا تھا جبکہ بی بی نانی پل کےقریب متاثرہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت کاکام دوسرے روز بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ دو پائپ لائنوں کی مرمت اور بحالی کا کام آج شام تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔