حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر

  • August 12, 2020, 5:44 pm
  • Breaking News
  • 188 Views

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا،بھارتی خفیہ ادارے متعدد سائبر کرائم کرنے والے تھے، سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنے کا منصوبہ تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹ کی تحقیقات کی گئیں،پاک فوج نے سائبر حملے روکنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل رواں سال 3 جون کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے جواب ہے کہ ہم تیار ہیں، بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ بھرپور طاقت سے جواب کا مظاہرہ بھارت نے گزشتہ سال دیکھ لیا تھا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یو این مبصر گروپ کو مکمل آزادی ہے اور وہ پاکستان سائیڈ پر جہاں چاہیں آجا سکتے ہیں۔