عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

  • August 12, 2020, 5:42 pm
  • National News
  • 124 Views

سندھ حکومت نے 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ سروسز ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 14 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ پاکستان کا 74 واں یوم آزادی 14 اگست کو پورے ملک میں روایتی و ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا، دن کا آغاز ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاوں کے ساتھ ہوگا،صوبائی دارلحکومت پشاور میں صبح کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا ۔
شہر کے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری دفاتروں کو برقی قمقوں سے سجانے کا کام شروع کیاگیا ہے شہر بھر کے مختلف مقامات پر قومی پرچم لگائے گئے ہیں ۔ ملک کا 74 واں یوم آزادی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ اس مملکت خدادا پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل پر پہنچانے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں چھوڑا جائے گا۔یوم آزادی کے حوالے سے صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی خصوصی تقریبات منعقدہو گی چودہ اگست کو عام تعطیل ہو گی۔ اور ہونے والی تقریبات میں پرچم کشائی کے علاوہ کیک بھی کاٹے جائینگے ۔