پاکستان میں تیل سے بننے والی بجلی جلد سستی ہوجائے گی

  • August 12, 2020, 5:40 pm
  • Business News
  • 112 Views

پاکستان میں تیل سے بننے والی بجلی جلد سستی ہوجائے گی، پاکستان میں ایشیائی ممالک میں 40 فیصد بجلی مہنگی ہے، حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان معاہدہ سائن ہوچکا ہے، چیئرمین نیب کی خصوصی کاوش کے بعد آئی پی پیز نے معاہدے میں ترامیم کیں، اور حکومت کو کیپسٹی کی مد میں ادائیگیاں بھی نہیں کرناپڑیں گی۔
سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ایشیاء کے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں بجلی 40فیصد تک مہنگی ہے، اس حوالے سے حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان معاہدوں پرنظرثانی کی گئی،اب جو ان کو ادائیگیاں کرنی تھیں، وہ نہیں کی جائیں گی۔ جس کی وجہ سے آئی پی پیزجو تیل سے بجلی بناتے ہیں، اس کی لاگت کم ہوجائے گی، اور اس سے پاکستان میں بجلی کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ایک شخصیت کا بڑا کردار ہے، یہ وہ شخصیت ہے جس کے بارے پر اپوزیشن گالیاں دیتی ہے۔شہباز شریف نے تو نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نام دیا ہوا ہے۔ یہ شخصیت چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال ہیں۔آئی پی پیز کے آنرز کو بلایا ، آئی پی پیز کے مالکان نے کہا کہ ہمارے پاس معاہد ہ ہے، آپ ہمیں پکڑ نہیں سکتے۔ جس پر چیئرمین نیب نے کہا کہ میں نے آپ کو چائے پر بلایا ہے، اور اس سارے معاملے پر بات کی جائے گی۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ تحقیقات ہونا تو الگ بات ہے، لیکن کس ملک میں ایسے معاہدے ہیں کہ بجلی بنے یا نہ بنے لیکن آئی پی پیز کو کیپسٹی ادائیگی کرنی پڑے گی۔پھر حکومت ساتھ گفت وشنید ہوئی، آئی پی پیز نے معاہدے میں ترامیم کرلی ہیں، اب آئی پی پیز اپنے سسٹم کو بھی بہتر بنائیں گے۔ جس کا پاکستان کے عوام براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ہائیڈروپراجیکٹ تو بن ہی رہے ہیں، جس سے بجلی مزید سستی ہوگی، لیکن اب آئی پی پیز کے اقدامات سے بھی بجلی سستی ہوجائے گی۔