گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خاتون نے اپنے 3 کمسن بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی

  • August 11, 2020, 10:32 pm
  • Breaking News
  • 163 Views

: گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خاتون نے اپنے 3 کمسن بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق 8 سالہ جویریہ، 5 سالہ اریشا، 3 سالہ باقر زہر کی وجہ سے جبکہ انکی ماں پھندے سے لٹک کر جاں بحق، لاشیں 4 سے 5 دن پرانی ہیں۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ون میں خاتون نے تین بچوں کو زہر دے کر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 35 سالہ اسما، جب کہ بچوں کی شناخت 8 سالا جویریہ، 5 سالہ اریشا اور 3 سالہ باقر کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلوں ناچاکی کا شاخسانہ ہے، متوفہ خاتون کا شوہرعابد بینک ملازم ہے اور اس نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ اس کا اپنی بیوی اسماء سے گھریو جھگڑا چل رہا تھا، عابد علی کا کہنا ہے کہ وہ 07 اگست کو نواب شاہ گیا تھا، آج واپس گھر لوٹا تو توافسوسناک واقعے سے متعلق علم ہوا، جب کہ بچوں اور بیوی کو مردہ پایا۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پڑوسیوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں، واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کررہے ہیں۔ شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ متوفیہ اسما کا گھر میں لڑائی جھگڑا معمول تھا۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں کبھی لڑائی جھگڑے اور کبھی غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر لوگ خودکشی کرلیتے ہیں اور کبھی کبھی وہ اتنے بے حس ہوجاتے ہیں کہ اپنے بچوں کو بھی خودکشی سے پہلے مار ڈالتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی ایسا ایک واقعہ رونما ہوا تھا جہاں ایک میاں بیوی نے غربت کے ہاتھوں تنگ آکر اپنے بچوں کو مار کر خودکشی کرلی تھی۔