حب میں کریکر دھماکا، 2 سیکورٹی اہلکار سمیت 8 افراد زخمی

  • August 11, 2020, 1:18 pm
  • Breaking News
  • 597 Views

حب کے مین آر سی ڈی روڈ پر پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

سب ڈویژنل پولیس آفیسر حب سرکل منور شیخ کے مطابق مین آر سی ڈی شاہراہ کے کنارے پیٹرول پمپ کے سامنے لگائے گئے قومی پرچموں کے اسٹال پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے کریکر بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ریسکیو کر کے ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جام میر غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔